بچپن کی محبت اور بیوی || Childhood love and wife

GR SONS

 

بچپن کی محبت اور بیوی




آج بیگم بڑی موڈ میں تھی کہنے لگی کہ آپکی کوئی گرل فرینڈ ہے ۔

میں نے کہا نہیں

کہنے لگی کسی کو آفس میں پسند کرتے ہوں ۔
میں نےکہا نہیں ۔

پھر پوچھا شادی سے پہلے کوئی افئیر ۔
میں نے کہا نہیں ۔

کہنے لگی ۔اتنے ہینڈ سم تو ہیں ۔یہ کیسے ہو سکتا ہے۔

میں نےکہا کہ لڑکیاں پیسہ چاہتی ہیں اور وہ میں کسی غیر پہ خرچنا نیہں چاہتا تھا۔ اس لیے کسی سے دوستی نہیں کی۔

پھر پوچھا کوئی تو کبھی جوانی میں پسند آئی ہو گی ۔
میں نے کہا نہیں ۔

یہ بھی پڑھیں


منہ بنا کر بولی ۔ اسکا مطلب کہ میں ہی پہلی ہوں۔ جو آپ جیسے کو پسند کرتی ہوں ۔

کوئی فلمی ایکٹر تو پسند ہو گی۔
میں نے کہا نہیں ۔

ہاں البتہ بچپن میں ڈنٹونک کی مشہوری میں ایک لڑکی نیلما آتی تھی۔ وہ مجھے اچھی لگتی تھی۔ میں اس وقت 6 سال کا تھا ۔

اسکے بعد وہ ٹی وی پہ نیہں ائی۔

اسکے بعد بیگم کا پارہ چڑھ گیا اور بولی کہ 35 سال پرانی لڑکی نہیں بھولی۔
اب بھی دماغ میں ہے وہ چڑیل ۔

تم سارے مرد ایک جیسے ہو۔ اس لیے اپ نے بچپن کی ساری چیزیں سمبھال کر رکھی ہیں

اور راشن میں بھی ڈنٹونک ہمیشہ لاتے ہیں ۔ صبح شام بچوں کو دانت صاف کرنے کا کہتے ہیں ۔

اس کلموئی کی یاد تازہ کرتے رہتے ہیں۔ اور اکثر سوچوں میں گم رہتے ہیں۔سب سمجھتی ہوں ۔

یقینا نیٹ پہ بھی اسی کو سرچ کرتے ہوں گے۔
اسی لیے 24 گھنٹے موبائل میں کھبے رہتے ہیں۔

مجھے پہلے شک تھا ہو نہ ہو کوئی پرانی عاشقی پال رکھی ہے۔

سب سمجھتی ہوں۔ مجھے اب آپ کے ساتھ نہیں رہنا ۔
اور یہ کہ کر ڈنٹونک اٹھا کر باہر پھینک دیا۔