میری وفا کی قدر کرو || Appreciate my loyalty

GR SONS

 

میری وفا کی قدر کرو۔۔۔




مجھے اس حد تک مت دھتکارو جہاں میں بے حس ہو جاؤں۔۔۔۔

میں وفادار ہوں، مگر میری بھی کچھ حدیں ہیں۔

اگر آپ مسلسل میری برداشت، سمجھداری، اور خلوص کا امتحان لیتے رہے،

تو ایک دن آپ دیکھیں گے کہ میں بھی اتنا ہی بے پرواہ ہو سکتا ہوں جتنا آپ نظر آتے ہیں۔

اور یہ کوئی دھمکی نہیں، بلکہ حقیقت ہے۔۔۔

میں بار بار آپ کے ساتھ کھڑا رہا،
آپ کی حوصلہ افزائی کی،
آپ کو سپورٹ کیا، آپ سے محبت کی،
حتیٰ کہ اس وقت بھی جب آپ اس کے مستحق نہیں تھے۔

میں نے یہ سب کسی انعام یا تعریف کی امید کے بغیر کیا،
کیونکہ وفادار لوگ ایسا ہی کرتے ہیں۔

وہ ساتھ نبھاتے ہیں،
خیال رکھتے ہیں،
اور پوری طرح کمیٹڈ رہتے ہیں۔۔۔جیسے میں۔۔۔۔۔

مگر وفاداری اندھی نہیں ہوتی،
اور نہ ہی یہ لا محدود ہوتی ہے۔
اس کی کچھ حدیں،
توقعات،
اور تقاضے ہوتے ہیں۔

اگر آپ ان حدوں کو توڑتے رہے،
ان تقاضوں کو نظرانداز کرتے رہے،
اور ان توقعات کو پامال کرتے رہے،
تو میری وفاداری آہستہ آہستہ کم ہونے لگے گی
اور ایک دن مکمل طور پر ختم ہو جائے گی۔۔۔

اور جب وہ دن آئے گا،
تو حیران نہ ہونا،
دکھی نہ ہونا،
اور افسوس مت کرنا۔

آپ کو بہت بار وارننگ ملی ہوگی،
بہت موقع دیے گئے ہوں گے
کہ آپ بدل جائیں، بہتر ہو جائیں،
اور میری وفاداری کی قدر کریں۔

مگر اگر آپ مجھے مسلسل نظر انداز کرتے رہے،
میرا فائدہ اٹھاتے رہے،
اور مجھے تکلیف پہنچاتے رہے،
تو یہ مت سوچنا کہ
میں ہمیشہ آپ کے لیے موجود رہوں گا۔


یہ بھی پڑھیں۔