کچھ لوگ جوان کیوں نظر آتے ہیں؟
کیا آپ جانتے ہیں کہ کچھ لوگ اپنی اصل عمر سے چھوٹے نظر آتے ہیں اور اس کی وجہ کیا ہوتی ہے؟
ان کے سینے کی کشادگی، ان کی نیک نیتی اور ان کے لوگوں کے بارے نظریات حسد و کینہ سے پاک ہونے کی وجہ سے ہر ہفتے ان کے چہرے کے خلیات کی تجدید ہوتی رہتی ہے۔
ان کے مثبت خیالات جو ان کے جسم کے خلیات کو زندہ رکھتے ہیں۔
ان کے چہرے کی سکن ہر وقت غصے سے یا جلنے بھننے سے سکڑتی نہیں ہے۔
ان کی معاف کرنے والی روحیں اور خوش مزاج دل جو ان کے دماغوں میں خوشی کو پمپ کرتی ہیں اور وہ دشمن اور دوست کے ساتھ مستقل مسکراہٹوں کے ساتھ پیش آتے ہیں جس وجہ سے خون کی گردش چہرے کو تازہ رکھتی ہے ان کے دل خود کو اکثر ملامت کرتے ہیں کہ کسی دوسرے کے حقوق کی ادائیگی میں کمی کوتاہی نہ کریں اسی احتیاط میں سنبھل کر رہتے ہیں اور غموں پریشانیوں سے صاف رہتے ہیں۔
ان کے چہروں پر قناعت کے آثار نمودار ہوتے ہیں یہاں تک کہ جب ان کے ملازمین بھی زیادتی کر لیں تو وہ یہ سوچ کر چپ ہوجاتے ہیں کہ مظلوم ہونا ظالم ہونے سے ہزار درجہ بہتر ہے۔
اور جو قناعت جیسے ہنر میں ماہر ہو وہ کبھی ڈپریشن ٹینشن ہارٹ پرابلم ذہنی دباؤ اور دلی گھبراہٹ کا شکار نہیں ہوتا جبکہ یہی مسائل انسان کو جلد بوڑھا کر دیتے ہیں۔
لہذا اپنے دلوں کو حسد تکبر کینہ جلن سے پاک رکھیں،
جوان رہیں گے۔قناعت صبر اور کشادہ دل رکھیں حسین رہا کریں گے۔
سلام ہے ان پر جو اپنا علم دوسروں تک پہنچاتے ہیں۔ کیونکہ علم اللہ نے امانت دی ہے آپ کو اس وقت تک سنبھالنے کے لیے کہ جب آپ قابل ہو جاؤ تو اللہ کی مخلوق کو یہ امانت دے کر خود اس دنیا سے چلے جاؤ۔ اور یہ سب آپ کے لیے صدقہ جاری بن جاتا ہے.
اسی لیے میں کہتا ھوں کر بھلا سو ھو بھلا!
جو سیکھا ھے دے کر جانا ھے،
انسانیت کیلئے اور آنے والی نسل کیلئے۔۔ اچھے کرم ہی انسان کیساتھ جائیں گے ہمیشہ مثبت رہیں مثبت سوچیں مثبت جینا اور معاف کرنا سیکھیں پھر دیکھئے آپکی زندگی کیسے گلابوں کے جیسی معطر ہوتی ہے
یہ بھی پڑھیں۔۔۔۔