ہماری ضرورت پوری ہونے کے بعد گندی نالی کا کیڑا ؟؟
ہماری پیاس بُجھانے کا ذریعہ ؟؟
ہماری گندی گالیوں کا نشانہ ؟؟
ہمارے اشاروں پر ناچنے والی کٹھ پتلیاں ؟؟
ہمارے غصہ کے آگے بےبس رہنی والی گڑیا ؟؟
یا
ہمارا ماں ،
ہماری عزت،
ہمارا سہارا،
ہمارا بھروسہ،
ہمارا یقین،
ہمارے آنگن کا پھول،
ہمارا فخر،
؟؟
ہم عورت ذات کو کس لیے استعمال کرتے ہیں ؟؟
صرف اپنی ضرورت کے لیے ،
صرف اسکے جسم کا استعمال ،
صرف اسکی خوبصورتی معنی رکھتی ہے ہمارے لیے،
یا اسکی Body Fitness پر ہم اپنا دل ہار بیٹھتے ہیں ، اور اسے پاک محبت کا نام دیتے ہیں ؟؟
ہماری سوچ بس یہیں تک محدود کیوں رہتی ہے کہ اگر ایک لڑکی کسی کے ساتھ Relation میں ہو تو
اسکا کردار گندہ ہے، وہ بد کردار لڑکی ہے، اسکی پرورش گندی ہوئی ہے، اور گندی ذہنیت کی لڑکی ہے
اور اگر وہی لڑکی ہمارے ساتھ Relation میں ہو تو اس سے اچھی لڑکی کوئی نہیں، اور اس سے پاک کردار جیسی ہے ہی کوئی نہی ۔۔۔ ؟؟؟
جہاں ہم اپنوں کے لیے صاف من، اور پاک دامن ہوتے ہیں،
وہاں ہم کسی غیر کے لیے اپنا گھٹیا پن کیوں دکھاتے ہیں ؟؟؟
اور اسے کھوکلے جسم کی طرح کیوں سمجھتے ہیں کہ جس میں روح نام کا کوئی وجود نہی ؟؟
عورت ایک جسم سے بڑھ کر بہت کچھ ہے،
ہم کیوں اسے اپنی ضرورت بنا کر، استعمال کر کے، اور پھر گندگی کی طرح کہیں پھینک دیتے ہیں ؟؟
اپنی پیاس بجھنے کے بعد ہم کیوں اُسے گندی نالی کا کیڑا سمجھنے لگتے ہیں ؟؟
یا ہم ایک کھلونے سے زیادہ کچھ نہی سمجھتے اسکو ؟؟
کہ جیسے بچہ ایک کھلونے سے کھیلتا ہے، اور پھر وقت آنے پر وہ کھلونا ٹوٹ جاتا ہیں،
اور بچہ اس سے کھیلنا چھوڑ دیتا ہے ، اور آخر میں اسے پھینک دیتا ہے کہ وہ کھلونا اب اسکے کسی کام کا نہی،
کیا ہمارے ہاں عورت جب بیوی کے روپ میں ہو تو اسکی اس وقت قدر ہوتی ہے جب وہ کوئی دو، چار پیسے کمانے والی ہو ۔۔ ؟؟
اسکی عزت صرف اس بات پر آ کر کیوں رُک گئی ہے کہ اسکا پڑھا لکھا ہونا، اور کما کر دینا ضروری ہو ؟؟
ہم اپنے جاننے والوں کے لیے تو سخت اصول پسند بنتے ہیں پردے کے لحاظ سے ، مگر وہی کسی غیر کے لیے ہم ان اصلوں کو لاگو کیوں نہی کرتے ، اور کسی کا open Face دیکھنے کا جنوں ہمارے سر اتنا چڑھ جاتا ہے کہ اسکو دیکھنے کے لیے ہم کسی کی حد تک جا سکتے ہیں،
اور اگر اس لڑکی کا چہرہ نا دیکھ پاۓ تو گھنونے الزام لگا دیتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں۔۔