آپ اس اک شخص کو نہیں بھولیں گے || You will never forget this one person

GR SONS


وہ اک شخص





آپ کبھی بھی اُس شخص کو نہیں بھولیں گے

جس نے آپ کو اتنا خوبصورت محسوس کرایا،

حالانکہ آپ کے ارد گرد اور بھی زیادہ خوبصورت لوگ تھے۔۔۔


آپ کبھی بھی اُس شخص کو نہیں بھولیں گے

جس نے آپ کو غم کے درمیان خوشی محسوس کرائی۔۔۔۔


آپ کبھی بھی اُس شخص کو نہیں بھولیں گے

جس نے آپ کو آپ کی کمزوری کے درمیان یہ بتایا کہ آپ کتنے مضبوط ہیں۔۔۔


آپ کبھی بھی اس کی نرمی کو نہیں بھولیں گے

جب دنیا بہت سخت تھی۔۔۔


آپ کبھی بھی اُس شخص کو نہیں بھولیں گے

جس نے آپ کو حقیقت کے درمیان ایک فیری ٹیل کے لمحے جینے کا موقع دیا۔۔۔


آخرکار، آپ کبھی بھی اُس شخص کو نہیں بھولیں گے

جس نے آپ کو یہ محسوس کرایا کہ آپ عام نہیں ہو۔


ہم عام سے لوگ

ہماری عام سے باتیں

ہمارے عام سے دن

ہماری عام سی راتیں

ہم میں تو کچھ بھی خاص نہیں۔۔۔۔

پھر۔۔۔۔۔۔۔۔

تم۔۔۔۔۔۔

ہمیں کیسے یاد رکھ پاؤ گے۔۔۔۔۔۔۔


شاید۔۔۔۔۔۔

اس۔۔۔۔ طرح کہ۔۔۔۔۔۔

وہ شخص۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کتنا عام سا تھا۔۔۔۔۔


یہ بھی پڑھیں۔۔۔۔۔۔