بلیو زونز
دنیا میں بلیو زونز کے نام سے پانچ ایسے علاقے ہیں جہاں لوگوں کی عمریں سو سال سے زیادہ ہیں، یہ لوگ ورکنگ کنڈیشن میں بھی ہیں اور یہ کسی قسم کی دوا بھی استعمال نہیں کرتے، یہ علاقے
جاپان کا جزیرہ اوکی ناوا (Oki Nawa)،
اٹلی کا علاقہ سارڈینیا (Sardinia)،
کوسٹا ریکا کا شہر نی کویا (Nicoya)،
یونان کا شہر آئیکیریا (Ikaria)
کیلیفورنیا کا ٹاؤن لومالینڈا ہے،
دنیا جہاں کے سائنس دان ان بلیو زونز پر ریسرچ کر رہے ہیں۔اب تک کی ریسرچ کے مطابق یہ لوگ متحرک، مطمئن اور شاد ہیں، سادہ زندگی گزارتے ہیں، نیچر کے قریب ہیں، جلد سو جاتے ہیں، جلد اٹھتے ہیں، صبر اور شکر کرتے ہیں اور قہقہے لگاتے رہتے ہیں لہٰذا یہ صحت مند بھی ہیں اور ان کی عمریں بھی لمبی ہیں،
وجہ اس کی مقصد کے تحت زندگی گزارنا ہے۔ یہ ہمیشہ اپنے سامنے ٹارگٹ رکھتے ہیں اور اس کو اچیو کرنے میں لگ جاتے ہیں۔ یہ لوگ زندگی میں کبھی ریٹائرڈ نہیں ہوتے۔
اللہ تعالیٰ نے زندگی کو مثبت یا منفی گزارنے کا اختیار انسان کو دے رکھا ہے لہٰذا مقصد کے تحت زندگی گزاریں۔
آپ کی زندگی بے مقصد نہ ہو۔