قوم کی تہذیب || The culture of the nation

GR SONS

 

قوم کی تہذیب 





*جب قدیم چینیوں نے محفوظ زندگی گزارنے کی خواہش کی، تو انہوں نے دیوارِ چین بنائی اور یہ سوچا کہ اس کی بلندی کی وجہ سے کوئی اس پر چڑھ نہیں سکے گا۔*

لیکن دیوار کی تعمیر کے پہلے سو سال کے دوران، چین تین بار حملوں کا شکار ہوا!! ہر بار دشمن کے جتھے نہ تو دیوار کو توڑنے کی کوشش کرتے اور نہ ہی اس پر چڑھنے کی!!

بلکہ ہر بار وہ دربان کو رشوت دیتے اور دروازے سے داخل ہو جاتے۔ چینی دیوار بنانے میں مصروف تھے اور دربان کی تربیت کو بھول گئے تھے..!
انسان کی تعمیر، ہر چیز کی تعمیر سے پہلے آتی ہے اور یہی چیز آج ہمارے طلبا کو درکار ہے۔

✅ ایک مستشرق کہتا ہے.. اگر تم کسی قوم کی تہذیب کو تباہ کرنا چاہتے ہو تو تین طریقے ہیں:

1/ خاندان کو تباہ کرو۔
2/ تعلیم کو تباہ کرو۔
3/ رہنماؤں اور ماہرین کو گرا دو۔

* خاندان کو تباہ کرنے کے لیے: (ماں) کے کردار کو ختم کرو، اسے یہ محسوس کرواؤ کہ "گھر کی عورت" کہلانے میں شرم ہے۔

* تعلیم کو تباہ کرنے کے لیے: (استاد) کو بے وقعت کرو، اس کی اہمیت کو کم کرو تاکہ اس کے طلبا اس کی بے عزتی کریں۔

* رہنماؤں کو گرانے کے لیے: (علماء، محققین، اور دانشوروں) کو نشانہ بناو، ان کی قدر و قیمت کو کم کرو، ان پر شک کرو تاکہ کوئی ان کی بات نہ سنے اور ان کی پیروی نہ کرے۔

اگر (باشعور ماں) غائب ہو جائے
اور اگر (مخلص استاد) غائب ہو جائے
اور اگر (رہنما اور ماہرین) گر جائیں
تو پھر نوجوانوں کو اقدار کی تعلیم کون دے گا!